Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر پر کھانے کو نہیں ہوتا تھا تو نمک سے روٹی کھاتے تھے ،بھارتی سنگھ

Now Reading:

گھر پر کھانے کو نہیں ہوتا تھا تو نمک سے روٹی کھاتے تھے ،بھارتی سنگھ

کامیڈین ملکہ بھارتی سنگھ نے اپنی زندگی کے مشکل اور تلخ پہلوؤں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ قومی سطح کی رائفل شوٹر اور تیر انداز تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سنگھ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں اس نے اس وقت کا تذکرہ کیا جب ان کے گھر کچھ کھانے کو نہیں ہوتا تھا۔

بھارتی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ایک دکان میں ملازمت کرتا تھا جب کہ والدہ اور بہن کسی کمپنی میں کمبل سینے کا کام کرتی تھیں۔

بھارتی نے انکشاف کیا کہ میری والدہ لوگوں کے گھروں میں کھانا بھی پکاتی تھیں اور کبھی کبھی ان کے گھروں کا کام کیا کرتی تھیں، بعض اوقات ہمارے گھر کچھ پکانے کو نہیں ہوتا تھا تو ہم نمک سے روٹی کھاتے تھے۔

لافٹر کوئین نے مزید بتایا کہ میں اپنے کالج میں قومی سطح کی رائفل شوٹر اور تیرانداز تھی، مجھے حکومت کی طرف سے کھانے پینے کے لئے 15 روپے روز کے ملتے تھے جس میں سے 5 روپے کا جوس صرف طاقت کے لئے پیتی تھی کیونکہ مجھے پریکٹس کرنا ہوتی تھی، باقی کے 10 روپے میں بچالیا کرتی تھی۔

Advertisement

بھارتی کا کہنا تھا کہ مہینے کے آخر میں ان بچائے گئے پیسوں سے گھر میں پھل اور سبزیاں لے کر جاتی تھی، میرے بھائی بہن مہینے کے آخر کا انتظار کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ماں 22 برس کی تھیں جب والد دنیا سے چلے گئے، انہوں نے بہت مشکلات اٹھائیں، دکاندار پیسے وصول کرنے گھر آجاتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر