
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مثبت شکل دنیا کے سامنے پیش کی ہے اور اس پر پوری دنیا انہیں سراہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارے صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی رشتہ ہے ۔ مستحکم اور پُرامن افغانستان پاکستان کے لیئے مفید ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی کوششیں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
فردوس عاشق اعوان نےمزید کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کیا اور دنیا کے ہر فورم پر قومی مفاد کا تحفظ بھی کیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ماضی کی حکومتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کے معیشت کو درپیش مسائل ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کےباعث ہے اور اب پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News