Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق سے متعلق جھوٹی افواہوں کی پرواہ نہیں کرتی، صنم جنگ کا انکشاف

Now Reading:

طلاق سے متعلق جھوٹی افواہوں کی پرواہ نہیں کرتی، صنم جنگ کا انکشاف

ٹیلی ویژن اداکارہ اور ٹی وی شوز کی میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر قاسم سے اپنی طلاق سے متعلق جھوٹی افواہوں کی پرواہ نہیں کرتی۔

اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ معمولی سے مذاق نے ایک مکمل نئے تنازع کی شکل اختیار کرلی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس جھوٹی خبر سے بالکل پریشان نہیں ہوں۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ نہیں کرتی جس سے ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

اپنی بات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اور کچھ لوگوں نے تو میری انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے بالکل یہی چیز بطور کمنٹس لکھ دی ہے، تو میں نے مذاق میں لکھ دیا کہ ایسا آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ مذاق اتنا زیادہ پھیل جائے گا اور میری فیملی پر دباؤ بھی پڑے گا۔

واضح رہے کہ صنم اپنی بیٹی کو ناشتہ کرواکر روزانہ اسکول روانہ کرتی ہیں اور شوٹنگ کے دوران بھی وہ اپنے خاندان سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر