عازمین حج کی جانب سے حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے میدان عرفات میں حجاج کی صحت اور سلامتی کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے مناسک حج کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔
قبل ازیں عازمین طواف قدوم اور سعی ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے منی’ پہنچے تھے جہاں عبادات اور دعاؤں میں رات گزاری اور اب عازمین کے قافلے میدان عرفات کا رخ کررہے ہیں۔
عازمین حج آج میدان عرافات میں تاریخی مسجد، مسجد نمرہ میں نماز ظہر اورعصر قصر کے ساتھ ادا کرینگے اور خطبہ حج سنیں گے۔
اسکے علاوہ حجاج سورج غروب ہونے تک عبادت کریں گے اور جبل رحمت کی زیارت بھی کرینگے۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے میدان عرفات کی حدود متعین کرنے کے لئے علامتیں نصب کردئے ہیں، میدان عرفات میں حجاج کسی بھی جگہ قیام کر سکتے ہیں تاہم سعودی حکومت نے کورونا وباء سے بچاو کے پیش نظر حجاج کے لئے خصوصی خیمے نصب کروائے ہیں جہاں سماجی فاصلے کی مکمل پاپندی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
