Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کے کردار کو گھٹارہا ہے، ترجمان

Now Reading:

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کے کردار کو گھٹارہا ہے، ترجمان
mofa tweet pakistan

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کے کردار کو گھٹارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کے بھارتی عدم اتفاق کے کردار پر بھارتی وزیرخارجہ کے 18 جولائی کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1416988931493699585

بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیان نے نہ صرف اس کی اصلیت عیاں کردی ہیں بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے حوالے سے پاکستان کے طویل مدتی موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران پاکستان مخلصانہ اور تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے لیکن پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہرممکن طریقہ اختیار کرتاہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ھمیشہ سے عالمی برادری پر واضح کرتا آیا ہے اور ماضی میں پاکستان باربار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا کیونکہ بھارتی حکومت کے حالیہ اعتراف کے بعد ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا جائزہ لینے کیلیئے جوائنٹ گروپ کے شریک چیئرمین کے طور پر بھارت کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھوکہ بازی سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور اس کوشش کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر