
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج شام اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج شام اسلام آباد بلا لیاہے، ملاقات میں آزادی مارچ، ڈاکٹرز کا احتجاج اور ترقیاتی منصوبوں کے امور زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات اسلام آباد میں ہو گی جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی حکمت عملی زیرغور آنے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلی آزادی مارچ کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے لائحہ عمل اور اقدامات پر بریف بھی کریں گے۔
حکومت پنجاب آزادی مارچ کے حوالے سے امن و امان کے فیصلوں کے لئے پہلے ہی ایک اجلاس کر چکی ہے۔
وزیراعلی صوبے کے متعدد امور کے بارے میں وزیراعظم سے منظوری حاصل کریں گے۔
اس کے علاوہ عثمان بزدار پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے بھی وزیر اعظم سے آئندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کریں گے جبکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور بھی ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم دورہ چین پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News