Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت :کنویں سے خطرناک چیز برآمد، ویڈیو وائرل

Now Reading:

بھارت :کنویں سے خطرناک چیز برآمد، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک کنویں سے 15 چھوٹے خطرناک کوبرا سانپوں کو ریسکیو کرنے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنجام ضلع کے شہر براہم پور میں ایک خاتون نے کنویں میں کچھ سانپ دیکھنے کے بعد ریسکیو اداروں کو مطلع کیا جس کے بعد جب کنویں سے سانپوں کو نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک دو نہیں بلکہ 15 چھوٹے کوبرا سانپ تھے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ ایک ماہ کے دوران دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل اوڈیشا میں ایک خاتون نے 8 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو گھر کے قریب دیکھا تھا جسے ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق والدین نے دو سالہ بچے کے قریب سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا تھا، منڈا نامی شہری نے بیٹے کو پکڑ کر کھڑکی سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے دیکھا کہ بچے کی طرف کوبرا رینگتا ہوا آرہا ہے میں نے بچے کو پکڑ لیا اور حکام کو فون کرنے کے لئے کھڑکی سے کود پڑا۔

Advertisement

سشمیتا نامی خاتون نے بتایا کہ میں اور میرے شوہر گاؤں گئے یہ پہلا موقع تھا جب میں نے کسی گھر کے اندر کوبرا سانپ دیکھا، انہوں نے محکمہ جنگلات اور رینج آفیسر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس صورت حال میں ان کی مدد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر