Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی کے وزراء نابینا ہوچکے ہیں، جمال صدیقی

Now Reading:

پی پی کے وزراء نابینا ہوچکے ہیں، جمال صدیقی

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے کہا ہے کہ پی پی کے وزراء نابینا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹی اطلاع و افواہیں پھیلانے والے وزیر اطلاعات نے سیاست کرنے کیلئے عید الاضحی کو بھی نہیں بخشا۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں نوجوان خودمختار اور غلامی سے آزاد ہے۔

جمال صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ناصر شاہ وفاقی مشیروں کو مشورہ دینے سے پہلے خود اپنے مشورے پر عمل کریں، ناصر شاہ اور پی پی کے وزراء خود دن رات جھوٹ پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ کا آبائی حلقہ سکھر بارشوں میں گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

Advertisement

جمال صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناصر شاہ کا خوفزدہ نہ ہونے کا بیان خوف کی ہی علامت ہے، ناصر شاہ کی وجہ سے ان کے حلقے کے عوام عید کے موقع پر بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کے وزراء نابینا ہوچکے ہیں ملکی ترقی دکھائی نہیں دیتی، سندھ کے عوام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والوں کو شرمندہ ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر