’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں بھی اپنی حکومت بنانے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ایکشن لے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایم ایل این کے کی قیادت ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے درباریوں اور حواریوں کا غول پی پی 38 کی 15 یونین کونسلوں بریف کیس لیکر دھکے کھا رہا ہے، معصوم عوام کا ضمیر خریدنے کیلئے بولیاں لگا رہے ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز فیس بک پر تقریریں کررہے ہیں وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کے خلاف دھاندلی کے الزامات اور بدزبانی کی وجہ سے ان کو اپنی سیٹ جاتے نظر رہی ہے، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وریو خاندان کی نسل در نسل غلامی کو حلقے کی عوام نے مسترد کردیا ہے، وریو خاندان نے سرکاری زمینوں پر قبضہ اور لوٹ گھسوٹ پر جیلیں کاٹی اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت نہیں تھی، سرکاری اداروں کے ذریعے عوام کا استحصال کرنا وریو خاندان کا وطیرہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی پی 38 کی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 28 جولائی کو ن لیگ کے سیاسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا ہی ٹھوکنا ہے، الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے حلقے میں داخلے پر کوئی بھی ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کرسکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی الیکشن مہم کے دوران مریم نواز اور اس کے نابالغ سیاسی ٹولے کی جانب سے اہم اور حساس قومی امور پر غیر ذمہ دارانہ تقاریر اور بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری اور اس کی کنیزیں اور نابالغ ٹولہ اپنی مقبولیت بڑھانے اور ہندستان سے کاروباری تعلق کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے الیکشن میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ در پردہ جعلی راجکماری کا ہندوستان کی قیادت اور وہاں کی کاروباری کمیونٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کو مضبوط بنانے کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہیں، کشمیر جیسے حساس مسئلہ پر آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بہتان تراشی کررہا ہے، دھاندلی کا واویلہ اور شور کا مطلب یہ ہے کہ اپوزیشن کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنے شکست نظر آرہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 187 بلین روپے آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہورہے ہیں اور ڈویلپمنٹ کا بجٹ صرف 28 ارب روپے ہے، جعلی راجکماری جہاں جہاں سرکس اور شو لگارہی ہے وہاں پر ہزاروں ملازمین ان کے جلسوں میں جارہے ہیں، جعلی راجکماری بھارتی تسلط زدہ کشمیر کے مقابلے میں پاکستانی تسلط زدہ کشمیر کا بیانیہ لارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم صفدر آزاد کشمیر میں کھڑی ہو کر جس طرح بولتی ہے تو وہاں انڈین میڈیا اس کی بے ہودہ اور اداروں کے خلاف غلیظ زبان کو لائیو کٹ دیتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ دشمن کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ہے، یہ خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پر ہے، وزیراعظم عمران خان کی ملکی ترقی کیلئے کوششوں کو سبوتاژ کرنا ان کا مقصد ہے، گلگت، بلتستان کی طرح آزاد و جموں کشمیر میں بھی اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News