
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر ںے مداحوں کو بڑی عید کی مبارک باد پیش کر دی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ عید کی تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان نے ڈیزائنر آغا نور کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔
جبکہ فلک شبیر سفید ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور اپنی اہلیہ کو پھول دیتے نظر آرہے ہیں۔
سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری اور فلک کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک ہو۔‘
اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کی مداحوں کی بڑی تعداد بھی اُنہیں عید کی مبارکباد دیتی نظر آرہی ہے۔
گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News