Advertisement
Advertisement
Advertisement

پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سہولیات کے فقدان ، پسماندگی ، غربت ، ترقی نہ ہونے اور دیگر معاملات پر بھی ناراضگی یا عوام کو تحفظات ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل دور کرنے اور بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کیلئے وفاق کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقہ ابھی بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، بلوچستان حکومت محرومی کے احساس کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام تنقید ہے لیکن ہمیں بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ایک ہونا ہے  کیونکہ صوبے کی ترقی اور عام آدمی کی خوشحالی اپوزیشن اور حکومت دونوں کا مشن ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ 3 سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام شروع کئے ، اپوزیشن کا پارلیمان میں واپس آنا خوش آئند ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ اسمبلی فلور سے اپوزیشن کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں، اپوزیشن کی تنقید سے ہی حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ موذی وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں، کووڈ کے حوالے سے میڈیا موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر