Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ جناتی مچھلی دوبرس میں چار مرتبہ گرفت میں آچکی ہے

Now Reading:

یہ جناتی مچھلی دوبرس میں چار مرتبہ گرفت میں آچکی ہے

یہ قدرت کا دلچسپ اور انوکھا مظہر ہے کہ آسٹریلیا کے شہر نیوساؤتھ ویلز کی ایک جھیل میں ایک ہی بڑی مچھلی دو سال میں چار مرتبہ پکڑی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عظیم الجثہ مچھلی چار مرتبہ ایک ہی مقام سے پکڑی گئی ہے اور شوقیہ شکاری ڈین گائل فوئل نے ہی اسے تین گرفت میں لیا ہے۔

یہ مچھلی جھیل مکواری میں ایک ہی مقام پر دیکھی جاتی رہی ہے،مجموعی طور پر 500 میٹر کے دائرے میں یہ بھاری بھرکم اور بھدی مچھلی چار مرتبہ پکڑی گئی ہے۔ اگر اسے دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا جائے تو اس کے زندہ رہنے کے امکانات 90 فیصد تک ہوجاتے ہیں۔

جھیل میں آنے والے ماہی گیروں کا خیال ہے کہ ایسی مچھلیوں کا بار بار پکڑا جانا ایک عام سی بات ہے، سب سے پہلے یہ مچھلی جولائی 2019 میں پکڑی گئی تھی اور سب سے پہلے اسے ڈین نے ہی پکڑا تھا۔

اسے پکڑنے کے بعد اس پر ایک ٹیگ لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے پہچاننے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔

Advertisement

جب اسے پہلی مرتبہ پکڑا گیا تھا تو اس کی لمبائی 85 سینٹی میٹر تھی جبکہ اب یہ 87 سینٹی میٹر تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 کے بعد دوبارہ اسی سال اکتوبر میں اسے پکڑا گیا پھر چھ ماہ بعد ایک اور شخص سائمن نے اسے دیکھا اور دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا اور اب یہ چوتھی مرتبہ پکڑی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر