Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی خدمات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمود خان

Now Reading:

عوامی خدمات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید کے دن بھی بغیر پروٹوکول پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے بارش کے بعد کی صورتحال، صفائی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دلہ ذاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے ایریا انچارچ کو معطل کردیا۔

محمود خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوری طور شہر بھر کی صفائی و نکاسی آب کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے جبکہ صوبائی وزیر بلدیات کو تمام ٹی ایم ایز سے اقدامات مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع محمود خان نے کہا کہ تمام ادارے شام تک شہر بھر کی صفائی اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں، عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ عوام عید میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر