
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پریس کلب ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تو آزاد ہو چکا یہ کونسا آزادی مارچ کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قانون کوہاتھ میں لینے والوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
خطاب میں محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اداروں میں اصلاحات لانا ہمارا منشور ہے اور عوامی خدمت سے وابستہ تمام اداروں میں جدید اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ وہ بہتر طور پر کام کر سکیں۔
محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو یقین دلاتا ہوں کوئ نجکاری نہیں کر رہے، شعبہ صحت میں اصلاحات سے ڈاکٹروں کی ملازمت پر کوئ فرق نہیں پڑے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پریس کلب ایبٹ آباد میں خطاب دیتے ہوئے صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی اور ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی صوبائی وزیر قلندر لودھی کمشنر ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف محکموں اور تنظیموں کے نمائندوں اور صحافیوں نے بڑی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News