Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، شاہ محمود قریشی
نیویارک کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  54سال بعد دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پر بات ہورہی ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرین لینڈ میرج کلب میں پی ٹی آئی کے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شیخ مظہرعباس کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، تحریک انصاف کی حکومت میں نوجوانوں کا کردار ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کا اجتماع مثالی اجتماع ہے، نوجوانوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ تبدیلی لے آئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے  اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے بعد انشاءاللہ اب اگلے انتخابات میں سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو آج روزگار کی ضرورت ہے، ہم نے مشکل فیصلے کئے، ڈالر مہنگا ہوگا تو مہنگائی ہوگی اور اب معیشت استحکام کی جانب آ رہی ہے، معیشت کے حالات بدلیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کا بڑا انویسٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ، آج پھر کہتا ہوں کہ سی پیک کا منصوبہ بھی مکمل ہوگا، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے جو عمران خان کو عزت دی ہے وہ برقرار رہے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑا تھا، عمران خان ایران اور سعودی عرب جارہے ہیں، انشاءاللہ  دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر