
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ چھوٹی عقل والے افراد کی زبان لمبی ہوتی ہے۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کے شو کے سیٹ پر لی گئی ہے۔
اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز کُرتا شلوار میں ملبوس ہیں اور وہ کسی کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ عقل جتنی چھوٹی ہوگی، زبان اُتنی ہی لمبی ہوگی۔
اداکار نے لکھا کہ تو آئیے ،ہم اپنی لبمی زبان پر قابو پانا شروع کریں۔
اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے، آمین۔
نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News