Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ : ڈرائیور نے گلہری بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

Now Reading:

امریکہ : ڈرائیور نے گلہری بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

امریکہ میں نوعمر اناڑی ڈرائیور نے ایک  گلہری کو بچاتے ہوئے کارکو ایک تاریخی مکان سے ٹکرادیا جو امریکی صدر ابراہام لنکن نے قائم کیا تھا۔

یہ مکان صدر لنکن کے اہلِ خانہ کے ایک فرد سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا جو میساچیوسیٹس کے علاقے ہنگم میں واقع ہے۔

19 سالہ لڑکی نے تیزرفتاری سے سفر کے دوران ایک گلہری کو بچاتے ہوئے جب اسٹیئرنگ موڑا تو وہ روڈ سے پھسل کر گھر کی حدود میں آگئی اور اس کی آدھی کار اس مکان میں جاگھسی۔

یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے جب اوڈی کیوسیون کار برق رفتاری سے صبح ساڑھے چھ بجے گھر میں جاگھسی۔

اس کے بعد فائربریگیڈ عملہ فوری مدد کو آیا اور چند گھنٹوں بعد روڈ کھول دیا گیا جبکہ حادثے میں لڑکی معمولی زخمی ہوئی ہے۔

Advertisement

لڑکی نے بتایا کہ وہ روڈ سے گزررہی تھی کہ کار کے سامنے ایک گلہری آگئی جسے بچاتے ہوئے کار کو موڑا تو وہ تاریخی گھر سے جا ٹکرائی اور بیڈروم میں جاگھسی جبکہ گھر کے تمام افراد اوپرموجود کمرے میں خوابیدہ تھے۔

اس تاریخی مکان میں ابراہام لنکن کی سات نسلیں رہ چکی ہیں جو اسے مزید اہم بناتی ہیں اور اسے 1650 میں سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر