Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان وزارت خارجہ کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے ناکام

Now Reading:

افغان وزارت خارجہ کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے ناکام
Foreign office

پاکستان نے افغان وزارت خارجہ  کا  پشاور کی ایک مارکیٹ کے بارے میں جاری کردہ بیان مسترد کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے  افغان دفتر خارجہ کے بیان پررد عمل دیتے ہوئےکہا کہ پشاور میں افغان مارکیٹ سے متعلق واقعات کا ایک مسخ شدہ اور گمراہ کن بیان جاری کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدالتی عمل پر اثرانداز ہونے والے تبصرے کو مسترد کرتے ہیں، نجی قانونی معاملے پر دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو بری طرح متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  مارکیٹ کا مسئلہ شہری اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے بینک کے مابین تھا اور اس کیس کا فیصلہ 1998 میں  شہری کے حق میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں افغانستان کے قونصلیٹ جنرل کو احتجاج کے طور پر بند کرنے پر افسوس ہوا ہے، امید کرتے ہیں کہ پشاور میں افغانستان کے قونصلیٹ جنرل کو بند کرنے کے اقدام کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

 واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا تھا۔

افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے کہا کہ افغان ملکیتی مارکیٹ سے جھنڈا اتارا گیا، دوکانداروں کو ماراگیا اس لیے ہم نے قونصل خانہ بند کردیا ہے، ہم نے پچھلی بار بھی جھنڈا اتارے جانے پر کہا تھا اگر یہ جھنڈا دوبارہ اتارا گیا تو قونصل خانہ بند کردیں گے۔

افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالات حساس ہیں، ایسے وقت میں ایسا نہی کرنا چاہئے تھا، قبضہ مافیا کو روکا جائے، پاکستان کو فیصلہ واپس لینا چاہئے اور اس کا سفارتی سطح پر حل تلاش کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر