
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب ہوا جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تلاشی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ متعلقہ پولیس تھانے اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News