Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بالی ووڈ اداکارہ انتقال کر گئیں

Now Reading:

معروف بالی ووڈ اداکارہ انتقال کر گئیں

معروف بھارتی اداکارہ جیانتی 76 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی آج صبح دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔

اداکارہ جیانتی اپنی بڑھتی عُمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو اُن کی موت کی وجہ بنیں۔

اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈسٹری میں اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے سال 1963ء میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اداکارہ جیانتی نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

اداکارہ جیانتی کوسال 2005ء میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

جیانتی نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا تھا، انہوں نے چھ ملیشین فلموں اور چار ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر