
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے بچوں کو فعال اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بین القوامی کمپنی سے مل کر روزگار کے تحفظ کی ضمانت لے کرآئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کی عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام پر پڑا ہے، سی پیک کے تحت جب صنعتیں چلیں گے تب غریب کے گھر کا چولہا جلے گا۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادان دوست اپنی محرومی کو قوم کی محرومی سے منسوب کر رہے ہیں، آج جو آپکی تڑپ ہے وہ قوم کی تڑپ نہیں ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ملک سے کوئی لینا دینا نہیںاور مولانا حلوے کو دیکھ کر اپنا رخ بدل لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا عمران خان کے دورہ ایران کے با رے میں کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایران خلیج میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News