Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسینیشن کے باوجود ڈیلٹا وائرس کا شکار ہونے کا امکان

Now Reading:

ویکسینیشن کے باوجود ڈیلٹا وائرس کا شکار ہونے کا امکان

کورونا وائرس کی ایک  ڈیلٹا قسم جسے بی 16172 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دنیا کے 90 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا کی یہ قسم جس کا نام ڈیلٹا ہے وہ گزشتہ چند ماہ سے دنیا بھر میں زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں پھیل رہی ہے جبکہ اس سے پہلے کی اقسام اس حد تک اثر انداز نہیں تھیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم ایلفا قسم کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ زیادہ بہتر طریقے سے پھیل رہی ہے۔

اسکے علاوہ ماہرین کو ملنے والے شواہد کے مطابق ویکسینیشن کے باوجود ڈیلٹا وائرس کا شکار ہونے کا امکان ہے اور اسی لیے ہر صورت احتیاط ضروری ہے۔

دوسری جانب چینی ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ سائنو ویک سے بننے والی اینٹی باڈیز کا دورانیہ صرف 6 ماہ ہے اس کے بعد ایک عدد بوسٹر لگوانے کی ضرورت ہوگی۔

Advertisement

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنو ویک کی 2 ڈوز کے بعد ایک اور اضافی ڈوز کو بوسٹر قرار دیا ہے جس کو لگوانے کے بعد اینٹی باڈیز  میں اضافہ ہوجائیگا۔

اس حوالے سے 18 سے 59 سال عمر کے افراد پر ریسرچ کی گئی، جن کی اینٹی باڈیز میں سائینوویک کی تیسری ڈوز لگنے سے اضافہ ہوا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اینٹی باڈیز میں کمی سے کس طرح ویکسین ڈوز کی تاثیر متاثر ہوگی، کیوں کہ سائنس دانوں کو واضح طور پر کسی ویکسین کے لیے اینٹی باڈی کی سطحات کی شدت کو ابھی معلوم کرنا باقی ہے، جو ویکسین کو بیماری سے بچاؤ کے قابل بناتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر