فریج ہو یا فریزر یہ ہر گھر کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بنیادی ضروریات کا حصہ بھی ہیں۔
بنیادی ضرورت ہے تو یہ ہر گھر میں موجود بھی ہوتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ اپنا فریج بدل رہے ہیں یا پھر نیا فریج لینے کی سوچ رہے ہیں خریداری سے قبل ایک مرتبہ ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پڑھ لیں ۔
اس آرٹیکل میں آپ کو نئے اور بہترین فریج کی سلیکشن میں مدد ملے گی اور شاید وہ آپ کی بچت بھی کرائے۔
کس سائز کا فریج لینا ہے:
آج کل کافی بڑے سائز کے فریج بھی مل جاتے ہیں لیکن ان کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے لیکن چار سے چھ لوگوں کے لئے دس کیوبک فٹ کا فریج کافی ہوتا ہے۔
زیادہ افراد کے استعمال کے لئے بڑا میڈیم یا بڑا فریج خریدیں لیکن کم لوگوں میں بڑا فریج نہ خریدیں کیونکہ اس سے بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے۔
کونسی ٹیکنالوجی کا فریج لینا چاہیئے:
فریج کی خریداری کے وقت اس بات کا خاص خیال ریکھیں کہ کونسی ٹیکنالوجی کے فریج کی خریداری آپ کے لئے فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔
دو طرح کی ٹیکنالوجی موجود ہیں ایک ڈی فروسٹ ڈائریکٹ کول کہلاتی ہے جس میں فریج کے اندر کی دیواروں پر برف جمتی ہے جس کی وجہ سے وہ بغیر بجلی کے بھی کچھ گھنٹے چیزوں کو ٹھنڈا اور محفوظ رکھ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ نان ڈی فروسٹ ٹیکنالوجی ہوتی ہے جس میں بالکل برف نہیں جمتی اور یہ فریج ان لوگوں کے لئے لینا بہتر ہے جن کے علاقوں میں لائٹ نہیں جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
