Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہے،چیئرمین نیب

Now Reading:

نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہے،چیئرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات میں سزا کی شرح 66فیصد ہے، نیب کی کارکردگی کو قومی اور بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان،عالمی اقتصادی فورم ،پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے سراہا ہے۔

جاوید اقبال کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 814ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں، گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

Advertisement

چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے تناظر میں تعاون بڑھانے اور سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب نے پہلی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیے کی سہولت موجود ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب نے اپنی پاکستان ٹریننگ اینڈ ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے، اکیڈمی میں جدید تقاضوں کے مطابق انویسٹیگیشن افسران اور پراسیکیوٹر کو خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے۔اکیڈمی  سے وائٹ کالر کرائمز اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو نمٹانے میں بہتری لائی جاسکے۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر