Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے

Now Reading:

سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کرگئے
shahid hayat died

سابق پولیس چیف شاہد حیات کراچی کے نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل اٸی جی وا سابق ڈاٸریکٹر ایف أٸی اے شاہد حیات کافی عرصے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق پولیس چیف کے بھائی یوسف خان نے بھی شاہد حیات کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

یادرہے کہ شاہد حیات پولیس سروسز گروپ گریڈ 21 کے سینئر افسر تھے جبکہ شاہد حیات کراچی پولیس چیف کے طورپر، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ پولیس، موٹروے پولیس اور انٹیلیجینس بیورومیں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور کراچی پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کے انتقال پراپنے گہرے دکھ و افسوس اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

Advertisement

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے مرحوم کی تدفین اور دیگر انتظامات سرکاری طورپر کرنے اور ان کی فیملی کے ساتھ سندھ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کیا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اسپتال کے اندر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شاہد حیات نے کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، کراچی میں قیام امن کے لیے شاہد حیات کی کاوشیں یاد رکھی جائیں گئیں۔

غلام نبی میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میت اسی اسپتال کے سرد خانے میں رکھوائی گئی ہے، نماز جنازہ کل دوپہر پونے دو 2 بجے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جاۓ گی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو لاہور سے ڈی آئی خان روانہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر