
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ یہ قرض رقم کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی، پچاس کروڑ ڈالر کی رقم سے 3 کروڑ 98 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراک خریدی جائیں گی، رقم سے سیفٹی باکس، سرنجز کی خریداری بھی کی جائے گی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ویکسینیشن سے کرونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News