Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ترکی کے دورے پر جائیں گے

Now Reading:

صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ترکی کے دورے پر جائیں گے

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کے روز ترکی کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ مائیک پینس جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور ترکی کی صورت حال پر بات کریں گے۔

ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کہا ہے کہ ترک صدر سے بات چیت میں امریکی نائب صدر شام میں جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے تصفیے پر زور دیں گے۔ پینس یہ بات بھی پہنچائیں گے کہ جب تک معاملے کا حل تلاش نہیں کیا جاتا، صدر ٹرمپ اس عہد پر قائم ہیں کہ ترکی کے خلاف سخت معاشی تعزیرات جاری رکھی جائیں گی۔

 وفد میں مائیک پومپیو کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن بھی شامل ہوں گے۔

 پیر کے روز وزیر مالیات سٹیو منوشن کے ہمراہ نائب صدر مائیک پینس نے وائٹ ہاؤس میں ایک اخباری کانفرنس میں بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر ترکی کے دفاع، توانائی اور داخلہ کے وزرا پر تعزیرات عائد کی گئی ہیں۔

پینس نے کہا کہ ’’امریکہ نے ترکی کو شام میں داخل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا تھا۔ اس معاملے پر صدر بالکل واضح نکتہ نظر رکھتے ہیں۔

Advertisement

 آج صدر اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سختی سے کہا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کیلئے تیار ہو جائیں‘‘۔ پینس نے کہا کہ اردوان نے ٹرمپ کو یقین دلایا ہے کہ وہ کرد شہر کوبانی پر حملہ نہیں کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیر کی شام ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر نے حکم نامے پر دستخط کیے جس میں ترکی کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر