Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی کوئی عدالت احتجاج کے حق کوختم نہیں کرسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

Now Reading:

دنیا کی کوئی عدالت احتجاج کے حق کوختم نہیں کرسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
ISB High court

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف مقامی وکیل کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے ؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پابندی لگائی جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کو احتجاج کا حق حاصل نہیں؟

شہریوں کو پالیسی کے خلاف احتجاج کا حق ہوتا ہے جمہوری حکومت کے خلاف نہیں، احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا جب کہ دنیا بھر میں کوئی عدالت احتجاج کے حق کو ختم نہیں کرسکتی۔

Advertisement

لوکل انتظامیہ کودوسرے شہریوں کے حقوق کو بھی تحفظ دینا ہے۔ جو احتجاج نہیں کرنا چاہتے ان کےحقوق  کا خیال کرنا بھی ریاست کی ذمےداری ہے۔ ریاست احتجاج کرنے والوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دوہزار چودہ میں اس عدالت نے احتجاج کی اجازت دی تھی۔تب بھی انتظامیہ کو کہا کہ احتجاج کرنے والوں  کے حقوق کو یقینی بنائیں۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر