Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

Now Reading:

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی
Foreign office

پاکستان نےلائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگورواہلووالیا کودفترخارجہ طلب کرکےاحتجاج ریکارڈ کروایاہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایل او سی پرسیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پراحتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخٓارجہ کاکہناہے کہ بھارتی افواج نےایل او سی کے نیزہ پیرسیکٹرپرشہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ اور بچی شہید ہوئےجبکہ 8 بے گناہ شہری زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کےمطابق بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پرتسلسل سےشہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں،بھارت کی جانب سے 2017ء سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہےکہ بھارت نے 2017ء میں 1970 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارتی افواج کا بے گناہ شہریوں کوجان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

Advertisement

ترجمان کاکہناہے کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانابین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہےاوربھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

ترجمان نےمزید کہاکہ بھارت کی یہ خلاف ورزیاں کسی سنگین اسٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں،بھارت 2003ء کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات پرزور دیا کہ بھارت اپنی افواج کوجنگ بندی پرکاربند رہ کرمکمل عملدرآمد کی ہدایت اورجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کویقینی بنائے۔

ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھےاوراقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق اپناکردارادا کرنےدے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر