Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع

Now Reading:

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع
Hamza shahbaz court

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے، حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے نیب کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کی۔

 حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پرلیگی کارکن احتساب عدالت کے باہر جمع ہوگئےاور اپنی جماعت کے حق اور حکومت کے خلاف نعرہ با زی بھی کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف بھی آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران شریک ملزم فواد حسن فواد اور احد چیمہ بھی پیش ہوئے، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روز کی غیرحاضری کی معافی کی درخواست منظور کر لی، آئندہ سماعت پر گواہ ثاقب الرحمن اور شکیل احمد کو مزید بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کر لیا اور آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جائے گی۔

پراسکیوٹرکا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی مسلسل عدالت سے غیر حاضریاں ہورہی ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر