Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎ملک پرعمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

‎ملک پرعمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے، مریم اورنگزیب
کرپشن

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎ملک پرعمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق لا ہو ر کو رٹ میں پیشی کے دوران حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان سن لیں آواز بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا، ‎سیاسی مخالفین کے خلاف کرپشن مل نہیں رہی، بوکھلائی فسطائی حکومت اب آوازیں بند کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ‎آزادی اظہار رائے پرتاریخ کی بدترین پابندیاں عائد ہیں، نالائق حکومت صرف عمران نامہ چاہتی ہے، ‎سرکاری افسران، اداروں اور میڈیا پر تشدد اور حملے کرنا عمران صاحب کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے،‎ عمران صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف آپ کے الزامات جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور ہے۔

مر یم اورنگزیب نے کہا کہ ‎میڈیا پر تشدد اور صحافیوں سے بدسلوکی فسطائی حکومت کے خوف میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہے، ‎میڈیا پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے نے لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے ویڈیو بنانے پرصحا فیوں پر تشدد کیا، انہیں دھکے مارے، غلیظ گالیاں دیں اور موبائل فون بھی توڑ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیراعظم کا سرکاری دورۂ ملائیشیا، دوطرفہ تعاون کے نئے باب کھلنے کی توقع
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر