Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل کی ہوا کھانے والے مشہور بالی ووڈ اسٹار

Now Reading:

جیل کی ہوا کھانے والے مشہور بالی ووڈ اسٹار

بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی ستارے ایسے بھی ہیں جنہیں کچھ وقت جیل میں بھی گزارنا پڑا ہے اور ان ستاروں میں سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار ان ناموں میں ہوتا ہے جو جیل کی سیر کر کے آئے ہوں ،اداکار اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں اس لئے جیل گئے تھے کیونکہ انہوں نے ایک آرٹیکل پر صحافی کو دھمکی دی تھی۔

بالی ووڈ اداکار جون ابراہم نے 2006 میں 15 دِن کے لئے جیل کی سزا کاٹی تھی یہ اس وقت ہوا جب اداکار کی ہیوی بائیک نے کنٹرول کھو دیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

اداکار نے بائیک تیز چلانے کی وجہ سے جرمانہ بھی ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ سنجے دت بھی 6 سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان کو غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔

سنجے دت نے یہ اسلحہ ممبئی میں 2006 میں دھماکے کرنے والے حملہ آوروں سے خریدا تھا۔

بھول بھلیا اور گینگسٹر جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والے شِنے آہوجا پر ان کی 20 سالہ ملازمہ نے 2009 میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

Advertisement

شروعات میں اداکار اس الزام کی تردید کرتے رہے لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد انہیں 7 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

ایک شخص پر حملہ کرنے اور اس کی ناک فریکچر کرنے کے جرم میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اسی روز ضمانت پر رہا کردیے گئے تھے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی باغی طبیعت سے تو ہم سب ہی واقف ہیں، اداکار کو 1998 میں دو کالے ہرن کے شکار کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر