Advertisement
Advertisement
Advertisement

موڈرنا ویکسین کے حوالے سے سائنسدانوں کا نیا انکشاف

Now Reading:

موڈرنا ویکسین کے حوالے سے سائنسدانوں کا نیا انکشاف
موڈرنا ویکسین

دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس کی اقسام سے  محفوظ رہنے کے لئے کورونا ویکسین کا استعمال بہت بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔

 دنیا کی مختلف اور بڑی فارما کمپنیوں کی مدد سے کورونا ویکسین کی تیاری کی گئی ہے۔

لیکن سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس اور کورونا ویکسین کی افادیت، اس سے ہونے والے اثرات و دیگر کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں سائنسدانوں کی جانب سے موڈرنا ویکسین پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں اس کی افادیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

تحقیق کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کورونا سے لڑنے کے لئے فائزر کی ویکسین سے زیادہ موڈرنا  نامی ویکسین زیادہ فائدے مند ہے۔

Advertisement

اس تحقیق کے لئے تقریباً 50 ہزار سے زائد ڈیلٹا کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے ۔

اس 50 ہزار مریضوں کے دیٹا سے معلوم ہوا کہ جن مریضوں کو موڈرنا ویکسین لگائی گئی ان میں ڈیلٹا وائرس کے اثرات 76 فیصد سے 86 فیصد تک کم ہوئے ہیں جبکہ فائزر ویکسین لگوانے والے افراد میں ڈیلٹا کورونا سے لڑنے کی افادیت میں صرف 42 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اسکے علاوہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بوسٹر کی صورت میں موڈرنا ویکسین کا استعمال بھی بہت فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ویکسین 94 فیصد تک کورونا کے خلاف مؤثر ہے اور ‏تجزیے میں یہ دعویٰ درست ثابت ہوا ہے۔

فائزر ویکسین کی جانب سے جاری ڈیٹا میں یہ بتایا گیا تھا کہ ویکسین کی افادیت میں ہر 3 ماہ ‏میں 6 فیصد تک کمی آتی ہے اور دوسری خوراک کے 6 ماہ بعد تک اس کی افادیت گھٹ کر 84 ‏فیصد ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر