Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور عراق مشترکہ مذہب، ثقافت اور مقاصد کے حامل ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان اور عراق مشترکہ مذہب، ثقافت اور مقاصد کے حامل ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق مشترکہ مذہب، ثقافت اور مقاصد  کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق مشترکہ مذہب، ثقافت اور مقاصد  کے حامل ہیں اور تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین  تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کی تعمیر نو میں انسانی وسائل بشمول ڈاکٹرز اور انجینئرز فراہم  کرکے مدد کر سکتا ہے اور پاکستان عراق کی سالمیت اور خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ عراقی وزیر خارجہ پاکستانی زائرین کو ویزا کی فراہمی اور مقدس مقامات پر سہولیات میں مدد فراہم کریں۔

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق  کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر پریشر ڈالے۔

اس موقع پر عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق پاکستان کے ساتھ تجارت، ثقافت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ڈاکٹر فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے پر زائرین کو ویزا دلانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر