Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارے کی کھڑکی کے معاملے پر مسافروں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

طیارے کی کھڑکی کے معاملے پر مسافروں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز کسی مسافر کو طیارے میں کھڑکی کی سیٹ مل جائے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکے اور ان لمحات کی تصاویر کو کیمرے میں محفوظ کرے۔

طیارے میں سوار ایک مسافر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر طیارے کی کھڑکی کو کھلا رکھنا چاہتا تھا لیکن خاتون مسافر کھڑکی کو بند کرنے پر اصرار کررہی ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر جیسے ہی کھڑکی کھولتا ہے تو خاتون مسافر طیارے کی کھڑکی بند کردیتی ہیں اور دونوں نے یہ سلسلہ کئی مرتبہ جاری رکھا۔

خاتون مسافر نے کھڑکی بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو آخر میں تنگ آکر مسافر نے خاتون کے ہاتھ پر زور سے ہاتھ مارا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک 2 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو کھڑکی والی سیٹ نہیں چاہئیے تو وہ سیٹ ہی نہ لیں۔

 ایک اور صارف نے لکھا کہ خاتون کی غلطی ہے انہیں اس طرح نہیں کرنا چاہئیے تھا۔

واضح رہے کہ عام طور پر طیارے کے عملے کی جانب سے حفاظتی وجوہات کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ طیارے کی کھڑکی ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کھلی رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر