Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس ایس پی شکارپور اور ان کی ٹیم کے لیئے پچیس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان

Now Reading:

ایس ایس پی شکارپور اور ان کی ٹیم کے لیئے پچیس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان

ایس ایس پی شکارپور اور ان کی پولیس ٹیم کے لیئے پچیس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے شکارپور کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں سے ہونیوالے پولیس مقابلے میں عمدہ کارکردگی اور جرأت کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی شکار پور تنویر تنیو اور پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے پچیس لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کو ایس ایس پی شکار پور تنویر تنیو پر فخر ہے اور ان جیسے افسر محمکہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈکیت علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور دونوں ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، پولیس سے مزاحمت اور دوسرے سنگین جرائم میں مجموعی طور پر 48 مقدمات میں مطلوب تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل 23 مئی 2021 کو اسی گینگ نے پولیس کے دو جوانوں سمیت ایک شہری کو شہید کیا تھا اور اگست 2019 میں ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ بھی انہی ڈاکوؤں کی وجہ سے شہید ہوئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ یہ ڈاکو تھانہ ناپر کوٹ ضلع شکارپور کے حدود میں وارداتیں کرتے تھے اور ان کے اوپر زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر