امن فاؤنڈیشن نے کراچی میں ایمبولینس سروس بند کر دی

راو محمد افنان , رپورٹر بول نیوز

17th October, 2019

امن فاؤنڈیشن نے شہر قائد میں اپنی ایمبولینس سروس بند کر دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ادائیگی نہ کیے جانے کے باعث امن فاؤنڈیشن نے کراچی بھر میں اپنی ایمبولینس سروس بند کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت کے درمیان رواں سال مئی میں 45 کروڑ روپے سالانہ میں معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 60 ایمبولینس سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز میں چلنا تھیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کو ایمرجنسی اور فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ مفت سروس فراہم کرنا تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ایمبولینس کی تعداد 60 کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق 2 کروڑ کی آبادی کے لئے کم از کم 200 ایمبولینس تمام فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ ہونا چاہئیں۔

 کراچی میں بیشتر اموات ایمبولینس میں فرسٹ ایڈ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

سید قاسم رضا

ویب ایڈیٹر , بول نیوز


متعلقہ خبریں

پاکستان

کتوں کے حملے سے زخمی حسنین زندگی کی با زی ہا رگیا

لاڑکانہ میں چھ سے زائد کتو ں کے حملے سے زخمی ہونے والا ننھا حسنین انتقال کر...

Hamza انٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی نئے انداز میں شوبز میں واپسی کےلئے تیار

گزشتہ ما ہ شو بزانڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی ایک نئے...

علی ظفر انٹرٹینمنٹ

کئی بار میشا شفیع کی جانب سے معافی کے پیغامات آئے

پاکستان شو بز انڈسٹری کے نا مور اداکار وگلو کار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں...

karachi rain موسم

شہر قائد میں آج رات بارش کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج رات سے بارش کی نو ید...