
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا سے متعلق نائب صدر ہارٹ ویگ شیفر نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمشیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی اور معاشی استحکام کے لیے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ان کے مثبت نتائج کے بارے میں آگاہ کیا۔
عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ ویگ شیفر نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں عالمی بنک کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ثمر حاصل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے تجارت اور ٹیکس اصلاحات کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں اٹھائے گئے اقدامات ملک کو پائیدار استحکام و ترقی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News