سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کا وقت ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اعلامیہ کا کہنا ہے کہ جسٹس مشیر عالم کل یعنی 17 اگست 2021 کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مشیر عالم کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث فل کورٹ ریفرنس منسوخ کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کے جسٹس مشیر عالم کے اعزاز میں کل صبح ساڑھے گیارہ بجے فل کورٹ ریفرنس ہونا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News