Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ گاڑی جس کے پرزے خریدنے والے بھی زندہ نہ رہے

Now Reading:

وہ گاڑی جس کے پرزے خریدنے والے بھی زندہ نہ رہے

ہالی ووڈ کے ایک سابق اداکار کی کار اس قدر منحوس تھی کہ اس گاڑی کے پرزے تک خریدنے والے موت یا کسی بڑے حادثے سے محفوظ نہ رہ سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماضی کے ایک امریکی اداکار جیمس ڈین کی اسپورٹس کار پروشے 5 ففٹی اسپائیڈ ان کے لئے اتنی بے برکت تھی کہ جس دن انہوں نے اسے خریدا اسی دن ان کے دوست نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔

جس دن انہوں نے یہ گاڑی خریدی اسی دن اپنے دوست کو دکھانے لے گئے ان کے دوست نے اپنی ایک کتاب میں لکھا کہ وہ گاڑی دیکھ کر مجھےایک انجانا سا خوف محسوس ہوا۔

اس کے علاوہ امریکی اداکار  جیمس ڈین نے جیمز بانڈ فلم کی پہلی ہیروئن ارسلا سے کہا کہ آئیں اس گاڑی کی رائیڈ لیتے ہیں جس پر انہوں نے بھی اس پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔

پھر کچھ دن بعد ہی جیمس ڈین اسی گاڑی کے ایک حادثے میں جان سے چلے گئے، حادثے کے بعد اس ٹوٹی پھوٹی تباہ حال گاڑی کو مرمت کے لئے گیراج میں لے جایا گیا۔

Advertisement

گاڑی کی مرمت کرنے والا اس کے نیچے لیٹا ہوا اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک گاڑی اس کی ٹانگوں پر گر پڑی اور اس کی دوںوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔

اس حادثے کے بعد اس گاڑی کے حصے بخرے کردیے گئے اس کا انجن اور دیگر پرزے فروخت کردیئے گئے جس شخص نے اس انجن خرید کر ایک اسپورٹس کار میں لگوایا وہ بھی ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

اس کی گاڑٰ کے ٹائر جس شخص نے خریدے وہ بھی ایک حادثے میں مارا گیا اور جس نے اس کا فریم خریدا وہ بھی حادثے سے محفوظ نہ رہ سکا۔

ان تمام واقعات کو دیکھتے ہوئے گاڑی کا فریم اور اسٹیئرنگ ایک میوزیم کی زینت بنا دیا گیا، جہاں سے ایک شخص نے اس گاڑی کا اسٹیئرنگ چرانے کوشش کررہا تھا کہ کوئی چیز اس پر گری جس سے اس کا ہاتھ ناکارہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ امریکی اداکار جیمس ڈین کی گاڑی کی باقی رہ جانے والی چیزیں جس میوزیم میں رکھی گئی تھیں وہاں بھی آگ لگ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر