Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ کووڈ کے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ نئی تحقیق

Now Reading:

لانگ کووڈ کے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ نئی تحقیق

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے کئی ہفتوں یا مہینوں بعد بھی مختلف علامات کا سامنا کرنے والے افراد کے لئے لانگ کووڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، اس حوالے سے کئی ماہ سے مسلسل تحقیقی کام جاری ہے۔

دی لانسیٹ چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ ہیلتھ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بچوں میں کورونا کی طویل المیعاد علامات نظر آنے کے امکان کم ہوتے ہیں وہیں دیگر مطالعہ کے مطابق بالغوں میں کووڈ 19 کے مضر اثرات طویل عرصے تک نظر آتے ہیں۔

زیادہ تر ماہرین اور ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ بالغوں کے مقابلے میں بچے کورونا وائرس کے انفیکشن کا کم شکار ہوتے ہیں اور اگر وہ اس بیماری کا شکار ہو بھی جاتے ہیں تو عام طور پر ان میں ہلکے انفیکشن نظر آتے ہیں اور وہ جلد صحتیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ ہیلتھ جرنل میں شائع ہونے والی کنگز کالج لندن کی ایک حالیہ تحقیق نے اس کی تصدیق کی ہے۔

بالغوں میں لانگ کووڈ کے حوالے سے متعدد طبی مطالعے کیے ہیں لیکن حالیہ طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں لانگ کووڈ انفیکشن ہونے کے امکانات بالغوں کے مقابلے کم ہیں۔

Advertisement

کووڈ سے متاثر بیشتر بچوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ان میں 6 دن کے بعد کووڈ کی علامات ختم ہوجاتی ہیں، اس مطالعے کا ڈیٹا کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے والدین اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی دائی ماؤں کے ذریعہ ایپ پر شیئر کردہ اعداد وشمار کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

کنگز کالج لندن کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک کورونا وائرس کی علامات یا مضر اثرات کا سامنا کرنے والے بچوں کی تعداد نسبتاً کم ہے۔

دوسری جانب اگر ہم اسی حوالے سے کیے گئے دوسرے مطالبات کے بارے میں بات کرتے ہیں تو بالغوں میں کووڈ 19 کے مضر اثرات طویل عرصے تک نظر آتے ہیں۔

اس تحقیق میں 5 سے 17 سال کی عمر کے ڈھائی لاکھ برطانوی بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ستمبر 2020 سے فروری 2021 کے دوران کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

اسی عرصے میں متاثر ہونے والے 1 ہزار734 بچوں میں آہستہ آہستہ اس بیماری کی علامات نظر آنے لگی، ان بچوں کے صحتیاب ہونے تک ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔

اس تحقیق کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ ان متاثرہ بچوں میں کووڈ 19 کی علامات محض 6 دن میں کم ہونا شروع ہوگئیں اور وہ جلد ہی صحتیاب بھی ہوگئے۔

Advertisement

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ تر بچے 4 ہفتوں یعنی ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے لیکن کچھ بچوں میں اس کے بعد بھی انفیکشن کی علامات نظر آئیں تاہم ان علامات کے اثرات بالغوں کے مقابلے میں بہت کم تھے۔

اس مطالعے میں ایک اور بات پتہ چلی کہ وہ بچے جو کم وقت میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں، ان میں انفیکشن کے مضر اثرات ظاہر نہیں ہوئے ہیں لیکن جن بچوں میں انفیکشن ایک ماہ سے زائد عرصے تک نظر آئے ہیں، وہ تھکاوٹ اور جسمانی کمزوری کا شکار ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر