Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے

Now Reading:

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
Royals- File

بر طانوی شاہی جوڑاشہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے ایک بار پھر ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بچوں سے گپ شپ کی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے دورہ پاکستان کے آخری روز بھی مشرقی لباس زیب تن کیا، سفید اور کالے رنگ کے لباس میں ملبوس کیٹ مڈلٹن لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئیں ، شہزادی کیٹ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے، کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس میں انداز دنیا بھر کی خبروں میں رہے۔

واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بر طانوی شاہی جوڑا گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ نہ سکا، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ لاہور میں کرکٹ کھیلی، ایس او ایس ویلیج کے بچوں میں گھل مل گئے اور ان کو کہانیاں بھی سنائی، جو ڑے نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا، اس کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی۔

گزشتہ روزبرطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچا تو ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر