
مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن، ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاون پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ 5 رکنی وفد بھی موجود ہے، مسلم لیگ ن اورجمعیت علما اسلام کی قیادت آزادی مارچ پر مشاورت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اس اہم ملا قات کےلئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، مریم اورنگزیب ، امیر مقام، حنیف عباسی بھی شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں ۔
مریم اورنگزیب کا اس با رے میں کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں آزادی مارچ سے متعلق اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اس ضمن میں وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم مولانا سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں،جس کے مثبت نتائج سا منے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News