
حلیم، مختلف قسم کی دالوں اور گوشت سمیت کچھ مصالحوں سے مل کر بنتا ہے، یہ ہر موسم میں بہت شوق سے کھایا بھی جاتا ہے۔
خاص طور پر ماہ محرم کے دوران حلیم گھروں میں بھی بنایا جاتا ہے اور باورچیوں سے بنوایا بھی جاتا ہے۔
برصغیر میں ایک بڑی تعداد حلیم کھانے کی شوقین نظر آتی ہے لیکن اس کی تیاری میں محنت بہت درکار ہوتی ہے۔
اگر آپ بھی گھر پر آسانی سے حلیم بنانا چاہتے ہیں تو اس ترکیب کو غور سے پڑھیں۔
ترکیب:
بڑے برتن میں تیل ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز کو درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک پکائیں۔ گوشت ڈال کر سرخی ختم ہونے تک پکائیں۔
ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دوبارہ پکائیں۔ اب سے میں ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، لونگ، دھنیہ، دار چینی، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ ڈال کر مکس کریں۔ اور پانی ملا کر بیس منٹ تک پکنے دیں۔
ایک اور بڑی دیگچی میں تمام دالیں، گندم اور اناج پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ گندم نرم ہوجانے پر نمک ملائیں اور دس منٹ مزید پکائیں۔
جھاگ آنے لگے تو اسے نکال دیں اور اگر مزید پانی کی ضرورت ہو تو شامل کرکے اتنا پکائیں کے سب دالیں گل کر نرم ہوجائیں۔ اس کے بعد گوشت والا ملغوبہ اس میں ملا دیں اور گھوٹتے رہیں۔
جب لیسدار ہوجائے تو اسے لوازمات کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔
ٹپس:
حلیم کے لئے ایک بڑے برتن کا انتظام کریں تاکہ سارے مصالحے اچھی طرح مکس ہوں اور ذائقہ دار حلیم تیار ہوسکے۔
سالن کو گاڑھا اور لیس دار بنانے کے لئے بھنی ہوئی پیاز کو پیس کر شامل کرنے سے حسبِ منشاء نتائج مل سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ پیاز بہت زیادہ تل کر کالی نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News