Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا نیب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا فیصلہ

Now Reading:

وفاقی حکومت کا نیب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا فیصلہ
جنگ گروپ

وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کے بعد 50 ملین سے زائد کی کرپشن کرنے والے کسی بھی شخص کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی۔

نیب ترمیم کے مطابق نئی ترمیم کے بعد ملزم کو انکوائری، انویسٹی گیشن یا ٹرائل کے دوران بھی سی کلاس میں رکھا جائے گاجبکہ سی کلاس جیل سے متعلق ترمیمی بل کے سب سیکشن 10 میں نئی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017ء میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں وسل بلور کی تعریف شامل کی گئی ہے جبکہ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کے سیکشن 2 میں شق نمبر 31 کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی ترمیم کے مطابق اینٹی کرپشن قانون کے تحت کوئی بھی شخص بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کر سکے گا جبکہ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

Advertisement

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کی اجازت طلب کی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر کی جانب سے آرڈیننس جاری کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر