
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریزنےکہا ہےکہ پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات اور کامیابیوں پر فخر ہونا چاہئیے، ملیحہ لودھی نےاقوام متحدہ میں ہر موضوع اور ہرپہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔
تفصیلات کےمطابق نیویارک میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےالوداعی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نےافغان امن مذاکراتی عمل پر بھی سیکریٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیریزنےملیحہ لودھی کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملیحہ لودھی نے اپنے تجربے اور کارکردگی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
اس موقع پرملیحہ لودھی نےبھی سیکریٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اورسیکرٹری جنرل کو کشمیر کے مسئلے پراپنا کردارادا کرنا چاہئیے۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن طریقےاورمذاکرات سےمسائل کے حل کی بات کرتا ہے، خطے امن کےسلسلے میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں –
واضح رہے کہ 30ستمبر کووزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارتِ خارجہ میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔
ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب مقرر کیاگیا۔
قبل ازیں ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی خدمت ایک فخر کی بات ہے اور میں چار برس تک موقع دینے پر شکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑی عزت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیرعظم کے کامیاب دورے کے بعد میں نے آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News