Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے، اسد قیصر

Now Reading:

افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ایک گروہ سے نہیں بلکہ افغانستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک سے رابطے میں ہے تو دنیا کو اس بات کو ماننا چاہیے کہ اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان میں 20 سال میں 2 ہزار بلین ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں، کیا امریکی عوام اپنی حکومت سے اس پیسے کا نہیں پوچھے گی؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں جیتا یا ہارا یہ تاریخ فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نہ ہمیں کسی فون کا انتظار ہے اور نہ ہی ہم کسی سے کچھ توقع رکھتے ہیں۔ ہم ایک آزاد قوم ہیں، کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ ہم امن کے ساتھ ہیں تنازعات کے ساتھ نہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان میں جنگ سے فاٹا اور وزیرستان بہت متاثر رہے۔ پہلی بار حکومت ان علاقوں کی ترقی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان جو بات کرتے ہیں اسے پورا بھی ضرور کرتے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طالبان کی پالیسیاں بہت خوش آئند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ طالبان کا اپنا ہی دباؤ ہے اس ہی وجہ سے افغان فورسز ان کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکے۔

Advertisement

اسد قیصر نے کہا کہ افغان طالبان کا رویہ بہت مناسب ہے اور اب افغانستان میں نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان خطہ کو صرف مشورہ ہی دے سکتے ہیں، وہ کسی کی ڈکٹیشن ہر گز نہیں لینگے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری تھی اور بھارت نے افغانستان کے ہر چھوٹے شہر میں قونصلیٹ بنا رکھے تھے جس میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ آئندہ 6 ماہ میں برآمدات کا پلڑا بہت بھاری ہو جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی ہے، جوساتھ نہیں وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے۔ امید ہےجہانگیر ترین ایسا کوئی کام نہیں کرینگے جو پارٹی کے خلاف ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر