Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوفناک چھپکلی نے اہل خانہ کو گھر میں محصور کردیا، تصاویر وائرل

Now Reading:

خوفناک چھپکلی نے اہل خانہ کو گھر میں محصور کردیا، تصاویر وائرل

ملائیشیا میں دیو قامت چھپکلی کی حیرت انگیز تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو خوفزدہ کردیا، دو سال پرانی تصویر ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

آج سے دوسال قبل 2019 میں ملائیشیا کے باشندے لانگ چیرنگ لی نامی ایک شخص نے بڑے سائز کی ایک چھپکلی کی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے منی گوڈزیلا بھی کہا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے مرکزی آہنی دورازے پر ایک خوفناک چھپکلی چڑھی ہوئی ہے، جس کا سائز تقریباً 8 سے دس فٹ تک ہے۔

اس خوفناک چھپکلی کی تصویر کو دیکھ کر صارفین نے اسے مختلف سائٹس پر شیئر بھی کیا اور دلچسپ انداز میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

چھپکلی کی تصویر کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے اگر یہ کہا جائے کہ اس تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تو غلط نہیں ہوگا۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ چھپکلی گھر کے دروازے پر لٹک کر کہہ رہی ہے کہ آنٹی تھوڑی چینی دینا ہمارے گھر میں چینی ختم ہوگئی ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب ہاسٹل میں داخلے کا آخری وقت ابھی 10 بجے ہے اور آپ 10بج کر 5 منٹ پر پہنچتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

ایک اور صارف نے بچپن میں گلی میں کھیلی جانے والے کرکٹ کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں گیند پڑوسی کے گھر میں اترتی ہے اور اسے مانگنے کے لئے جانا پڑتا تھا کہ آنٹی بال دے دیں اب نہیں آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر