Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ کیخلاف گواہی دینے والوں کی جان کو خطرہ ہے،شہریار آفریدی

Now Reading:

رانا ثناء اللہ کیخلاف گواہی دینے والوں کی جان کو خطرہ ہے،شہریار آفریدی
غیر قانونی کاشت

رانا ثنا اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی وزیر انٹی نارکوٹکس نے کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کی استدعا کردی ۔

وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں گواہان عدم تحفظ کا شکار ہیں اور پراسیکیوٹر کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے اسلئے  کیس کو راولپنڈی منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے پاس خریداری کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے، رانا ثنا اللہ اثاثے خریدتے رہے بیچے نہیں تو پیسے کہاں سے آئے۔

 وزیرمملکت شہریار خان آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے منشیات سمیت گرفتار کیا، ثبوتوں میں برآمد ہیروئن، اسلحہ، رپورٹ اور2 درجن قریب گواہان ہیں۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ملک کا پہلا ٹرائل ہوگا جس میں ایک بھی گواہ طلب نہیں کیا گیا، ہم نے قانون کے تحت ملزمان کو کاپیاں فراہم کیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے پاس خریداری کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے، رانا ثنا اللہ اثاثے خریدتے رہے بیچے نہیں تو پیسے کہاں سے آئے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ہمارے گواہان کی زندگی کو خطرہ ہے، وکیل پرحملہ ہوا، گواہان کو بھی خطرہ ہے، آئی جی پنجاب فوری طور پر گواہان کو تحفظ فراہم کریں۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ آئین کے تحت وردی والے اہلکار پر آئین میں بھی تنقید نہیں کی جاسکتی، رانا ثنا اللہ کھلےعام اے این ایف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ اےاین ایف کی ٹیم پرلاہور میں حملہ ہوا، اے این ایف اہلکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔ رانا ثنااللہ کا مقدمہ اے این ایف کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون سی ایسی طاقتیں ہیں جو کھلےعام منشیات فراہم کر رہی ہیں؟، دنیا کی نظریں پاکستان اور پاکستان کے اداروں پر ہیں، اےاین ایف کی کارکردگی پر دنیا فخر کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر