Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں،شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں،شاہ محمود قریشی
نیب آرڈیننس

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، احتجاج سب کا حق لیکن آئین ڈنڈا بردار ملیشیا کی اجازت نہیں دیتا، وزیراعظم کی بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کو مثبت لیا جائے، سیاسی عمل میں مذاکرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران اور سعودی عرب کے دورے کیے، وزیراعظم کی کوشش ہے خطےمیں کوئی تنازع نہ ہو، دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ معاملات کو سفارتکاری کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، معیشت کی بہتری کیلئے خطے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی وزیر خارجہ نے ہر ملک سے پاکستان کی مخالفت کی اپیل کی، ہماری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے ہم بلیک لسٹ نہیں ہوئے، پاکستان کے عوام کشمیر کی صورتحال کو سمجھتے ہیں، عوام انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے، آئندہ سندھ میں حکومت پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کا ضمنی الیکشن بارش کا پہلا قطرہ ہے، بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے 5 روز تک حلقے میں مہم چلائی، جو لوگ احتجاج کرنا چاہتے ہیں ان کو پر امن طریقے سے کرنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا افغانستان دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں امن خطے کے امن سے مشروط ہے، وزیراعظم 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، من موہن سنگھ کو میں نے دعوت دی اور انہوں نے قبول کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر